بھارتی وزیراعظم کا کراچی طیارہ حادثے پر افسوس کا اظہار 29

بھارتی وزیراعظم کا کراچی طیارہ حادثے پر افسوس کا اظہار

نئی دلی: بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی نے کراچی میں طیارہ حادثے اور جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی نے پاکستان میں ہوائی جہاز کے حادثے کے نتیجے میں جانی نقصان پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حادثے میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی ہے اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں