کوروناوبا؛ مصدقہ مریضوں کی تعداد 50000 سےمتجاوز، ایک دن میں ریکارڈ 50 اموات 79

کوروناوبا؛ مصدقہ مریضوں کی تعداد 50000 سےمتجاوز، ایک دن میں ریکارڈ 50 اموات

اسلام آباد: ملک میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 50 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے جب کہ جب کہ اس وائرس سے ایک دن کے دوران 50 اموات ریکارڈ کی گئی ہے جو کہ ایک دن میں اب تک سب سے زیادہ ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اعداد و شمار کے مطابق 24 گھنٹوں میں 16 ہزار 387 کورونا ٹیسٹ کئے گئے، جس کے بعد ملک بھر میں کورونا ٹیسٹ کی تعداد 4 لاکھ 45 ہزار 987 ہوگئی ہے۔

24 گھنٹوں کے دوران ملک میں مزید 2 ہزار 603 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے، جس کے بعد ملک میں مصدقہ مریضوں کی تعداد 50 ہزار 694 ہوگئی ہے۔ جن میں سے 15 ہزار201 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

سندھ میں 19 ہزار 924 ،پنجاب میں 18 ہزار 455، خیبر پختونخوا میں 7 ہزار 155، بلوچستان میں 3 ہزار 74 ، اسلام آباد میں ایک ہزار 326، گلگت بلتستان میں 602 اور آزاد کشمیر میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 158 ہوگئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں