پاکستان میں کورونا کے مصدقہ کیسز 42 ہزار 125، جاں بحق افراد کی تعداد 903 ہوگئی 83

پاکستان میں کورونا کے مصدقہ کیسز 42 ہزار 125، جاں بحق افراد کی تعداد 903 ہوگئی

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 42 ہزار 125 ہو گئی ہے جب کہ جاں بحق افراد کی تعداد 903 ہوچکی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 13 ہزار 925 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جب کہ مجموعی طور پر 3 لاکھ 87 ہزار 335 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 974 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے۔ پنجاب میں 15 ہزار 346 ، سندھ میں 16 ہزار 377 ، خیبر پختونخوا 6 ہزار 61 ، بلوچستان میں 2 ہزار 692، اسلام آباد 997، گلگت بلتستان 540 اور آزاد کشمیر میں 112 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جن میں سے مجموعی طور پر 11 ہزار 922 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 30 مصدقہ مریض زندگی کی بازی ہار گئے ، جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 903 ہوگئی ہے۔

خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ 318 اموات ہوئی ہیں، سندھ میں 277، پنجاب میں 260، بلوچستان میں 36، اسلام آباد میں 7، گلگت بلتستان میں 4 جب کہ آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے سبب ایک فرد جان کی بازی ہار چکا ہے۔ کورونا وائرس کے 188 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں