حضرت علی ؓ کا یوم شہادت آج عقیدت کے ساتھ منایا جا رہا ہے 84

حضرت علی ؓ کا یوم شہادت آج عقیدت کے ساتھ منایا جا رہا ہے

لاہور / کراچی: داماد رسول ؐ فاتح خیبر، خلیفہ چہارمحضرت علی ؓ کا یوم شہادت آج مذہبی عقیدت و احترام کیساتھ منایا جا رہا ہے۔

پنجاب حکومت نے حضرت علی کرم اللہ وجہہ کے یوم شہادت کے موقع پر ہر قسم کے جلوس پر پابندی عائد کر دی۔یوم حضرت علی کے موقع پر پنجاب میں امام بارگاہوں اور گھروں میں مجالس کی اجازت ہوگی، ایس او پیز کے مطابق مجالس زیادہ سے زیادہ ایک گھنٹہ تک جاری رکھی جا سکیں گی۔

دریں اثنا کراچی پولیس نے یوم حضرت علی کے موقع پر مرکزی جلوس کی سیکیورٹی کے لیے راستوں کو کنٹینرز اور ٹینکرز کی مدد سے سیل کر دیا، پولیس کی جانب سے ڈسٹرکٹ ایسٹ اور ساؤتھ میں جلوس کی سیکیورٹی کے لیے 2 ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے جبکہ رینجرز کی نفری اس کے علاوہ تعینات کی جائیگی۔
اطلاعات کے مطابق کراچی پولیس کی جانب سے جمعرات کی شب یوم حضرت علی کے مرکزی جلوس کی سیکیورٹی کے لیے ایم اے جناح روڈ ، پریڈی اسٹریٹ ، تبت سینٹر ، نمائش چورنگی ، تین ہٹی اور کھارادر سمیت ملحقہ سڑکوں اور گلیوں کو کنٹینرز ، ٹینکرز اور قناعتیں لگا کر سیل کر دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یوم حضرت علی کے حوالے سے جمعے کی صبح 7 بجے نشتر پارک میں مرکزی مجلس ہوگی جبکہ مرکزی جلوس 8 بجے پاک حیدری اور بوتراب اسکاؤٹس کے حصار میں نشتر پارک سے برآمد ہو کر اپنے روایتی راستوں سے گزرتے ہوئے کھارادر میں حسینیہ ایرانیاں امام بارگاہ پہنچ کر اختتام پذیر ہوگا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں