کورونا وبا؛ مصدقہ مریضوں کی تعداد 32000 سے تجاوز کرگئی، 706 افراد جاں بحق 84

کورونا وبا؛ مصدقہ مریضوں کی تعداد 32000 سے تجاوز کرگئی، 706 افراد جاں بحق

اسلام آباد / کراچی / لاہور: ملک بھر میں کورونا سے متاثرہ مصدقہ مریضوں کی تعداد 32000 سے تجاوز کرگئی ہے جب کہ جاں بحق افراد کی تعداد 706 ہوگئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 10ہزار 957 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے جب کہ ایک ہزار 140 افراد میں اس کی تصدیق ہوئی ہے۔ اس طرح اب تک کئے گئے کورونا ٹیسٹ کی تعداد 3 لاکھ 5 ہزار 851 ہوگئی ہے اور 32 ہزار 81 میں اس کی تصدیق ہوئی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 39 افراد اس وائرس کے ہاتھوں لقمہ اجل بنے ہیں جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 706 ہوگئی ہے۔

خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ 257 اموات ہوئی ہیں۔ پنجاب میں 211، سندھ میں 200، بلوچستان 27، اسلام آباد 6 اور گلگت بلتستان میں 4 جب کہ آزاد کشمیر میں کورونا وائرس ایک شخص کی جان لے چکا ہے۔ اس کے علاوہ ملک میں کورونا وائرس کے 167 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں