چینی تحقیقاتی کمیشن میں وزیراعظم کو نہیں مجھے ضرور بلایا جائے، اسد عمر 70

چینی تحقیقاتی کمیشن میں وزیراعظم کو نہیں مجھے ضرور بلایا جائے، اسد عمر

اسلام آباد: وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ چینی تحقیقاتی کمیشن وزیراعظم عمران خان کو نہیں لیکن مجھے ضرور بلائے۔

وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ کے رہنما شاہد خاقان نے مطالبہ کیا ہے کہ مجھے اور وزیراعظم عمران خان کو چینی کی قیمتوں میں اضافے کی تحقیقات کرنے والے کمیشن کے سامنے بلاکر چینی برآمد کرنے کی اجازت کے فیصلے کے بارے میں پوچھ گچھ کرنی چاہیے۔

اسد عمر نے کہا کہ کابینہ نے یہ فیصلہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کی سفارش پر کیا تھا، اگر کوئی سوال ہے تو وزیراعظم سے نہیں بلکہ مجھ سے پوچھا جائے، کمیشن سے درخواست ہے کہ مجھے ضرور بلائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں