کوروناوبا؛ مصدقہ مریضوں کی تعداد 50000 سےمتجاوز، ایک دن میں ریکارڈ 50 اموات 77

ملک بھر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 30 ہزار 941 ہوگئی، 667 جاں بحق

اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 30 ہزار 941 تک جاپہنچی جب کہ ہلاکتوں کی تعداد 667 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 11 ہزار 367 ٹیسٹ کیے گئے جس میں 1476 مریضوں میں کورونا کی تشخیص ہوئی جس کے بعد مریضوں کی تعداد 30 ہزار 941 تک جا پہنچی ہے۔

کورونا وائرس کے پنجاب میں 11 ہزار 568، سندھ میں 11 ہزار 480، خیبر پختونخوا میں 4 ہزار 669، بلوچستان میں 2 ہزار 17، اسلام آباد میں 679، گلگت بلتستان میں 442 اور آزاد کشمیر میں 86 افراد میں اس کی تصدیق ہوئی ہے۔ کورونا وائرس سے متاثرہ 8 ہزار 212 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں