ووہان میں پھنسے پاکستانی طالب علموں کو وطن واپس لانے کا فیصلہ 100

ووہان میں پھنسے پاکستانی طالب علموں کو وطن واپس لانے کا فیصلہ

اسلام آباد: حکومت نے کورونا وائرس کے باعث چین کے شہر وہان میں پھنسے پاکستانی طلباء کو واپس لانے کا فیصلہ کیا ہے۔

کورونا وائرس کے باعث چین کے شہر وہان میں پھنسے پاکستانی طلباء کو واپس لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، پی آئی ے کی 4 خصوصی پروازوں کے ذریعے 1 ہزار سے زائد پاکستانی طلبا کو وطن واپس لایا جائے گا، پی آئی اے کی پہلی خصوصی پرواز 18 مئی کو وہان کے لیے روانہ ہوگی۔

معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانی زلفی بخاری کا کہنا ہے کہ مشکل وقت میں ملک کے لیے قربانی دینے پر پاکستان کو ان پر فخر ہے، وہان میں شہر میں پھنسے پاکستانی طلباء وزیراعظم عمران خان کے بہادر سپاہی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں