ملک بھر میں کورونا کے 35788 مصدقہ کیسز، جاں بحق افراد کی تعداد 770 ہوگئی 40

ملک میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 27 ہزار سے تجاوز، 618 جاں بحق

اسلام آباد: ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 1637 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی جبکہ 24 مریض جاں بحق ہوگئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 1637 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جب کہ 24 افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں۔ اس طرح کورونا کے مصدقہ مریض 27 ہزار 473 ہوگئے جب کہ 618 جاں بحق ہوگئے۔

پنجاب میں 10 ہزار 471، سندھ میں 9691، خیبرپختونخوا 4327، بلوچستان 1876، اسلام آباد 609، آزاد کشمیر 79 اورگلگت بلتستان میں 421 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 618 ہو گئی ہے جب کہ 163 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ 221 اموات ہوئی ہیں۔ اس کے علاوہ پنجاب میں 191، سندھ میں 175، بلوچستان 24، اسلام آباد میں 4 اور گلگت بلتستان میں کورونا سے 3 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں