تاجروں کے ڈٹ جانے پر سندھ حکومت پیر سے چھوٹے بازار کھولنے پر راضی 71

تاجروں کے ڈٹ جانے پر سندھ حکومت پیر سے چھوٹے بازار کھولنے پر راضی

کراچی: تاجروں کی جانب سے پیر سے بازار کھولنے کے موقف پر ڈٹ جانے کے سبب سندھ حکومت پیر سے بازار کھولنے پر راضی ہوگئی اور چھوٹے بازاروں کی فہرست طلب کرلی تاہم بڑی مارکیٹس اور شاپنگ سینٹرز کھولے جانے کا عمل وفاق کی اجازت سے مشروط کردیا۔

وزیر تعلیم و محنت سندھ سعید غنی کی زیر صدارت تاجر برادری کی مختلف تنظیموں اور سیاسی جماعتوں کے نمائندوں کا اجلاس ہوا۔

اجلاس میں صوبائی وزیر امتیاز احمد شیخ، ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضی وہاب، ایم کیو ایم رہنما کنور نوید، خواجہ اظہارِ الحسن، مئیر کراچی وسیم اختر، کمشنر کراچی افتخار شالوانی، تاجر رہنماء جمیل پراچہ، رضوان عرفان، شرجیل گوپلانی ، حبیب شیخ ، حماد پونا والا، حکیم خان، اسماعیل لائل پوریہ، فہیم نوری، ہارون چاند، محمد ارشد اور دیگر شریک ہوئے۔
ترجمان کے مطابق صوبائی وزیر سعید غنی نے اجلاس میں کہا کہ وفاقی حکومت نے جن ایس او پیز کے تحت جو کاروبار کھولنے کی اجازت دی ہے سندھ حکومت بھی ان کی اجازت دے رہی ہے ہم اس کے قطعی خلاف نہیں۔

ایم کیو ایم رہنما کنور نوید نے کہا کہ ایم کیو ایم سمیت تمام تنظیمیں اس بات پر متفق ہیں کہ تمام کاروباری مراکز کھلنے چاہئیں۔ خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ ہم سندھ حکومت کے ساتھ مل کر وفاق کو خط لکھ رہے ہیں وفاق کو بڑے تجارتی مراکز کھولنے کے حوالے سے نظر ثانی کی درخواست کریں گے۔ میئر کے ایم سی وسیم اختر نے اجلاس میں کہا کہ تاجروں کو کچھ صبر سے کام لینا ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں