تعلیمی بورڈز کے پرائیویٹ اسٹوڈنٹس کو پروموٹ نہ کرنے پر غور 70

تعلیمی بورڈز کے پرائیویٹ اسٹوڈنٹس کو پروموٹ نہ کرنے پر غور

اسلام آباد: وفاقی وزارت تعلیم کی جانب سے تعلیمی بورڈز کے پرائیویٹ اسٹوڈنٹس کو پروموٹ نہ کرنے پر غور جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق تعلیمی بورڈز کے پرائیویٹ اسٹوڈنٹس کو پروموٹ نہ کرنے سمیت دسویں اور بارہویں کے امیدواروں کو 4سے 6 فیصد اضافی مارکس دینے پر بھی غور جاری ہے۔

وفاقی وزارت تعلیم نے بورڈز سے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ اسٹوڈنٹس کا ڈیٹا حاصل کرلیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک بھر کے 29 تعلیمی بورڈز اور 3 ٹیکنیکل بورڈز میں تقریبا 40لاکھ طالب علموں نے داخلے بھجوائے، مجموعی طور پر 30-35 فیصد پرائیویٹ امیدوار، سپلی، اکٹھے امتحانات اور بہتر نمبروں کے لیے امتحانات دینے والے اسٹوڈنٹس شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں