کورونا وبا؛ ایک دن میں 40 افراد جاں بحق، مصدقہ مریضوں کی تعداد 22500 ہوگئی 50

کورونا وبا؛ ایک دن میں 40 افراد جاں بحق، مصدقہ مریضوں کی تعداد 22500 ہوگئی

اسلام آباد / کراچی: ملک بھر میں کورونا کے مزید 1049 مریض سامنے آئے ہیں جب کہ جاں بحق افراد کی تعداد 526 تک پہنچ گئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 10 ہزار 178 ٹیسٹ کئے گئے جب کہ ایک ہزار 49 افراد میں اس کی تصدیق ہوئی۔ اس طرح ملک بھر میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی مجموعی تعداد 22 ہزار 550 ہوگئی ہے۔ ملک میں کورونا وائرس کے 6 ہزار 217 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق پنجاب میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 8420 ہے، سندھ میں 8189، خیبرپختونخوا میں 3499، بلوچستان میں 1495، گلگت بلتستان میں 386 اور آزاد کشمیر 76 میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد ہوگئی ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 40 مریض زندگی کی بازی ہار گئے ہیں جو کہ ملک میں ایک دن میں ہونے والی ہلاکتوں کی سب سے بڑی تعداد ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں