بیرون ملک محصورپاکستانیوں کی واپسی ، پی آئی اے کا نیا شیڈول جاری 56

بیرون ملک محصورپاکستانیوں کی واپسی ، پی آئی اے کا نیا شیڈول جاری

لاہور: پی آئی اے ایئرلائن ریلیف پروازوں کے لیے لاہورسے 4 خصوصی پروازیں آپریٹ کرے گی۔

قومی ایئرلائن ریلیف پروازوں کے لیے لاہورسے 4 خصوصی پروازیں آپریٹ کرے گی۔ 7 مئی کو پی آئی اے کی خصوصی پروازپی کے757 برطانوی شہریوں کو لے کرلاہورسے لندن روانہ ہوگی۔ 8 مئی کو پی آئی اے کا خالی طیارہ دبئی روانہ ہوگا اور200 سے زائد ہم وطنوں کولے کر پرواز لاہور پہنچے گی۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق ایئرلائن لندن سے 200 سے زائد ہم وطنوں کولے کرلاہورپہنچے گی، 7 مئی کو پی آئی اے کے دو طیارے لاہورسے جاکردبئی میں محصور400 سے زائد مسافر وں لیکرفیصل آباد پہنچیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں