کراچی میں کل سے ہیٹ ویو شروع ہوگی، محکمہ موسمیات 77

کراچی میں کل سے ہیٹ ویو شروع ہوگی، محکمہ موسمیات

کراچی: شہر قائد میں کل سے ہیٹ ویو شروع ہوگی اورپارہ 40 ڈگری تک جائے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہرقائد میں کل سے ہیٹ ویوشروع ہوگی۔ ہیٹ ویوکے دوران موسم گرم اورخشک رہے گا اورہوا میں نمی کا تناسب انتہائی کم ہوگا جب کہ پارہ 40 ڈگری تک جائے گا۔

کراچی میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم گرم اورمرطوب رہنے کا امکان ہے۔ کم سے کم درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ جب کہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 سے 38 سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 78 فیصد ہے، ہوائیں 13 کلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتارسے چل رہی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں