ملک بھر میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 20 ہزار سے تجاوز کر گئی 79

ملک بھر میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 20 ہزار سے تجاوز کر گئی

ملک بھر میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 20 ہزار سے تجاوز کر گئی۔ تفصیلات کے مطابق دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی کورونا کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے۔ موذی وبا سے اب تک متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 20 ہزار 164 ہو گئی ہے۔ جبکہ 462 افراد مہلک وائرس کا شکار ہو گئے ہیں۔ ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ 14 ہزار 109 افراد ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

جبکہ 5 ہزار 593 افراد کورونا سے صحتیاب ہو چکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 22 افرادانتقال کر گئے۔ پنجاب میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 7 ہزار 524، سندھ میں 7 ہزار 465، خیبرپختونخوا میں 3 ہزار 129 ہے۔ بلوچستان میں 1 ہزار 218 ، گلگت بلتستان میں 364 اسلام آباد میں 393 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں