زیادہ بارشیں رہنے سے گندم کا پیداواری ہدف حاصل نہیں ہو سکے گا۔ 42

گندم کا پیداواری ہدف بھی پورانہ ہونے کا خدشہ

اسلام آباد: رواں مالی سال کے دوران زرعی شعبہ میں کمی کا رجحان اور وزارت خزانہ نے سندھ میں ٹڈی دل کے حملوں سے گندم کی فصل متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کردیا ہے جبکہ خراب موسم اور کیڑوں کے حملوں سے کاٹن کی فصل متاثر ہوئی اور مالی سال کپاس کی پیداوار 9.45 ملین گانٹھ کم ریکارڈ ہوئی ہے۔

وزارت خزانہ کی جاری کردہ ماہانہ اقتصادی آپ ڈیٹ رپورٹ اپریل 2029 کے مطابق خراب موسم اور کیڑوں کے حملوں سے کاٹن کی فصل متاثر ہوئی ہے جس کی وجہ سے رواں مالی سال کپاس کی پیداوار 9.45 ملین گانٹھ کم ریکارڈ ہوئی ۔ رپورٹ کے مطابق پنجاب اور سندھ میں ٹڈی دل کے حملوں سے گندم کی فصل متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ توقع سے زیادہ بارشیں رہنے سے گندم کا پیداواری ہدف حاصل نہیں ہو سکے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں