کورونا وبا؛ ایک دن میں 40 افراد جاں بحق، مصدقہ مریضوں کی تعداد 22500 ہوگئی 43

کورونا وبا؛ سندھ کے سرکاری اسپتالوں کے لیے مزید حفاظتی سامان بھجوادیا گیا

یشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ سیل نے صوبہ سندھ کے سرکاری اسپتالوں میں کام کرنے والے ڈاکٹروں اور دیگر طبی عملے کے لیے کورونا وائرس کا حفاظتی سامان بھجوادیا ہے۔

نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کے ترجمان کے سندھ کو ارسال کئے سامان میں 2لاکھ 90ہزار 986 فیس ماسک ، 12 ہزار این-95 ماسک، 54 ہزار 692 حفاظتی سوٹ، 16ہزار 800 جوڑے دستانے، 9 ہزار 777 جوڑے شُو کور، 12 ہزار 571 سرجیکل کیپ، 6 ہزار 64 فیس شیلڈ اور 2 ہزار 387 حفاظتی عینکیں، 12ہزار سینیٹائزر کی 5سو ملی لیٹر والی بوتلیں اور 3ہزار 969 ڈاکٹروں کے گاؤن شامل ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ صوبہ خیبر پختونخوا، بلوچستان اور گلگت بلتستان کو چوتھی کھیپ کا سامان پہلے ہی بھجوایا جا چکا ہے جبکہ پنجاب اور آزاد کشمیر کے اسپتالوں کو سامان کی ترسیل کا سلسلہ جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں