ملک میں کورونا کے 15759 مصدقہ مریض، جاں بحق افراد کی تعداد 346 ہوگئی 38

ملک میں کورونا کے 15759 مصدقہ مریض، جاں بحق افراد کی تعداد 346 ہوگئی

اسلام آباد / کراچی: ملک میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 15 ہزار 759 ہوگئی ہے جب کہ اس وائرس سے 346 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے ملک میں کورونا وائرس سے متعلق جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 8 ہزار 249 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے جب کہ 874 افراد میں اس وائرس کی تصدیق ہوئی۔ جس کے بعد ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد15,759 ہوگئی، پنجاب میں سب سے زیادہ 6061، سندھ میں 5695، خیبر پختونخوا میں 2313، گلگت بلتستان میں 333 ، بلوچستان میں 978، اسلام آباد میں 313 جب کہ آزاد کشمیر میں 66 مریض رپورٹ ہوچکے ہیں۔ ان مریضوں میں سے 4052 صحتیاب ہوکر گھر پہنچ گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں