رشی کپور67 سال کی عمرمیں انتقال کرگئے 71

رشی کپور67 سال کی عمرمیں انتقال کرگئے

رشی کپور ایک طویل عرصے سے بیمار اور امریکہ میں زیر علاج تھے، گزشتہ روز طبیعت خراب ہونے کےبعد انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا تھا

رشی کپوربالی ووڈ کے مشہورفلمی ہیرورنبیر کپور کے والد تھے اوربالی ووڈ کے معروف ’کپورخاندان‘ کا حصہ تھے جن کے والد راج کپورتھے۔


معروف بھارتی اداکاررشی کپوراس دنیا سے رخصت ہو گئے ہیں۔ رشی کپور ایک طویل عرصے سے بیمار تھے اور امریکہ میں زیر علاج تھے۔ گزشتہ روز طبیعت خراب ہونےکی وجہ سے انہیں ہسپتال داخل کیا گیا تھا جس کےبعد آج وہ جان کی بازی ہار گئے ہیں۔ 67 سالہ رشی کپور کا شمار بالی وڈ کے ان اداکاروں میں ہوتا ہے جنہون نے اپنی اداکاری سے ساری دنیا کو اپنا مداح بنا لیا۔
بتایا گیا ہے کہ 2018 میں رشی کپور میں کینسر کی تصدیق ہوئی تھی جس کے بعد وہ علاج کے لئے امریکہ چلے گئے تھے۔ علاج کروانے کے بعد ستمبر 2019 میں انہوں نے بھارت واپسی کی تھی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق رشی کپور کینسر کے علاوہ سانس کی بیماری میں بھی مبتلا تھے جس کی وجہ سے گزشتہ روز ان کی طبیعت زیادہ خراب ہونے کی صورت میں انہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں