معروف بالی وڈ اداکار عرفان خان انتقال کر گئے 82

معروف بالی وڈ اداکار عرفان خان انتقال کر گئے

ممبئی: نامور بالی ووڈ اداکار عرفان خان 53 سال کی عمر میں اپنے مداحوں کو افسردہ چھوڑ کر دنیا سے رخصت ہوگئے۔

عرفان خان کی موت کی خبر کی تصدیق بالی ووڈ کے ہدایت کار و پروڈیوسر شوجیت سرکار نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر دی۔ انہوں نے عرفان خان کو یاد کرتے ہوئے لکھا میرے دوست عرفان تم لڑے، لڑے اور لڑتے رہے، مجھے ہمیشہ تم پر فخر رہے گا، ہم دوبارہ ملیں گے۔ شوجیت سرکار نے اپنی ٹوئٹ میں عرفان خان کی اہلیہ ستاپا سے اظہار تعزیت بھی کیا اور لکھا آپ نے بھی جنگ لڑی، ستاپا آپ نے اس جنگ میں جتنا ہوسکا کیا۔ عرفان خان کو میرا سلام۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں