Old teachers will teach new students valuable lessons 53

پرانے استاد نئے شاگردوں کو قیمتی گُر سکھائیں گے

کراچی: کورونا وائرس کے سبب گھروں میں موجود کرکٹرز کو مصروف رکھنے کا ایک اور حل ڈھونڈ لیا گیا، کرکٹ کے ’’پرانے استاد‘‘ نئے شاگردوں کو گْر سیکھائیں گے۔

کورونا وائرس نے ان دنوں پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے، کھیلوں کی سرگرمیاں بھی معطل ہیں، پاکستانی کرکٹرز لاک ڈاؤن میں گھروں پر ہی ٹریننگ کر کے خود کو متحرک رکھنے کی کوشش کر رہے ہیں، گذشتہ دنوں ان کے آن لائن فٹنس ٹیسٹ بھی لیے گئے، اب ماضی کے عظیم کرکٹرز بذریعہ ویڈیو لنک موجودہ کھلاڑیوں کو ٹپس دیں گے، آن لائن سیشنز کے دوران وہ محدود اور طویل طرز کی کرکٹ میں پاکستان کی نمائندگی کرنیوالے کرکٹرز اور ابھرتے ہوئے نوجوان کھلاڑیوں کو فارغ وقت کا مفید استعمال کرنے کے حوالے سے بھی آگاہ کرینگے۔

قومی کرکٹ ٹیم کی مینجمنٹ پی سی بی کے شعبہ انٹرنیشنل کرکٹ آپریشنز کے تعاون سے ان سیشنز کا انعقاد کررہی ہے،اس کا مقصد مستقبل کے بہترین کھلاڑیوں کو ان غیرمعمولی حالات میں کھیل سے جڑے رکھنا اور عظیم کھلاڑیوں کے علم سے فائدہ حاصل کرنا ہے۔
جاوید میانداد، وسیم اکرم، محمد یوسف، یونس خان، معین خان، مشتاق احمد، راشد لطیف اور شعیب اخترآن لائن سیشنز کے ذریعے موجودہ کرکٹرزکو اپنے تجربات سے آگاہ کرینگے، یہ سیشنز مختلف کیٹیگریز میں جاری رہیں گے، جاوید میانداد، محمد یوسف اور یونس خان 3 مختلف سیشنز میں 21 بیٹسمینوں سے مخاطب ہونگے،وسیم اکرم اور شعیب اختر 13 فاسٹ بولرز، مشتاق احمد 6 اسپنرز جبکہ معین خان اور راشد لطیف 5 وکٹ کیپرز کو آن لائن لیکچرز دینگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں