ملک میں کورونا کے مزید 785 کیسز کی تصدیق، 16 مریض جاں بحق 64

ملک میں کورونا کے مزید 785 کیسز کی تصدیق، 16 مریض جاں بحق

اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد بڑھ کر 11 ہزار 764 ہوگئی جب کہ یہ وائرس اب تک 253 افراد کی جان لے چکا ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق کورونا کے 785 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد مجموعی کیسز بڑھ کر 11 ہزار 764 تک جا پہنچی ہے جن میں سے زیر علاج مریضوں کی تعداد 8 ہزار 932 ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا سے مزید 16 افراد لقمہ اجل بن گئے جس کے بعد اس وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 253 ہوگئی، خیبر پختونخوا میں کورونا سے اموات کی تعداد 89 ہوگئی، سندھ میں 75 ، پنجاب 73، بلوچستان 10 جب کہ اسلام آباد اور گلگت بلتستان میں 3 ، 3 افراد جاں بحق ہوئے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں