امریکی صدر نے عالمی ادارہ صحت کی فنڈنگ روکنے کا اعلان کر دیا 111

امریکی صدر نے عالمی ادارہ صحت کی فنڈنگ روکنے کا اعلان کر دیا

ڈبلیو ایچ او اپنا بنیاد فرض ادا کرنے میں ناکام رہا ہے، میں اپنی انتظامیہ کو ہدایت کر رہا ہوں کہ وہ عالمی ادارہِ صحت کی فنڈنگ روک دیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر نے عالمی ادارہ صحت کی فنڈنگ روکنے کا اعلان کر دیا۔ میں اپنی انتظامیہ کو ہدایت کر رہا ہوں کہ وہ عالمی ادارہِ صحت کی فنڈنگ روک دیں اور ڈبلیو ایچ او کے کردار کا جائزہ لیں۔
تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عالمی ادارہ صحت کی فنڈنگ روکنے کا اعلان کر دیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کورونا وائرس کے حوالے سے دی جانے والی بریفنگ کے دوران عالمی ادارہِ صحت کے لیے فنڈنگ روکنے کا اعلان کر دیا ہے۔
امریکی صدر نے کا کہنا تھا کہ ڈبلیو ایچ او اپنے بنیادی فرض کی ادائیگی میں نا کام رہا ہے، اس کا احتساب ہونا چاہیے۔ خبر ایجنسی کے مطابق امریکی صدر کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ میں اپنی انتظامیہ کو ہدایت کر رہا ہوں کہ وہ عالمی ادارہِ صحت کی فنڈنگ روک دیں اور ڈبلیو ایچ او کے کردار کا جائزہ لیں جس نے انتہائی بد انتظامی کی اور کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو چھپایا۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکہ نے غفلت برتنے کا الزام عائد کرتے ہوئے عالمی ادارہ صحت میں بنیادی تبدیلی کا بھی عندیہ دے دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں