وزیراعظم کا امتحان شروع ہوچکا، آٹا چینی چوروں سے کیا سلوک کرتے ہیں، شیخ رشید 115

وزیراعظم کا امتحان شروع ہوچکا، آٹا چینی چوروں سے کیا سلوک کرتے ہیں، شیخ رشید

راولپنڈی: وزیرریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا امتحان شروع ہوچکا کہ آٹا چینی بحران کے ذمہ داروں کے ساتھ کیا سلوک کرتے ہیں۔

وزیرریلوے شیخ رشید احمد نے راولپنڈی ریلوے اسٹیشن پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چینی پر سبسڈی میں اسد عمر کا کردار نہیں، رزاق داؤد کا کردار ممکنہ طور پر ہوسکتا ہے۔

شیخ رشید احمد نے کہا کہ عمران خان اور جہانگیر ترین کے تعلقات ٹھیک ہیں، دونوں میں کوئی اختلافات نہیں، تھوڑی بہت اونچ نیچ ہوجاتی ہے، اگر تعلقات میں کوئی فرق پڑا ہے تو وہ دور بھی ہوسکتا ہے۔
شیخ رشید نے حکومت میں اختلافات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ کوئی دو گروپ نہیں ہیں بس کپتان نے فیلڈنگ بدلی ہے، کپتان جب چاہے فیلڈنگ بدل سکتا ہے، عمران خان کو پتہ ہے کس کو ساتھ لے کر جانا ہے، ان کے فیصلے ہمیں بھی پتہ نہیں ہوتے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں