مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے 2 اہلکاروں کی خود کشی 133

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے 2 اہلکاروں کی خود کشی

سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے 2 اہلکاروں نے الگ الگ واقعات میں سرکاری رائفل سے خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فوجی اہلکاروں کے خود کشی کے واقعات اضلاع باندی پور اور سامبا میں پیش آئے جہاں دو اہلکاروں نے سرکاری رائفل سے گولیاں مار کر خود کشی کرلی۔

خود کشی کا پہلا واقعہ مقبوضہ کشمیر کے ضلع باندی پور کے فوجی اڈے میں پیش آیا جہاں ستیندر کمار نامی اہلکار نے اپنے سر میں گولی مار کر خود کشی کرلی۔ اہلکار نے موقع پر ہی دم تور دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں