ہمیں دردناک دو ہفتوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ امریکی صدر 93

ہمیں دردناک دو ہفتوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ امریکی صدر

امریکہ میں کورونا سے 2 لاکھ 40 ہزار تک ہلاکتیں ہو سکتی ہیں، تمام ضروری ہدایات پر عمل کیا جائے۔ ڈونلڈ ٹرمپ
ہمیں دردناک دو ہفتوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ امریکہ میں کورونا سے 2 لاکھ 40 ہزار تک ہلاکتیں ہو سکتی ہیں، تمام ضروری ہدایات پر عمل کیا جائے۔ تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کورونا وائرس کے حوالے سے امریکہ میں آئندہ دو ہفتوں کے دوران حالات مزید خراب ہونے کا اشارہ دے دیا ہے۔ امریکی صدر نے اس خدشے کا اظہار کیا ہے کہ امریکہ کے لیے آئندہ دو ہفتے انتہائی دردناک ثابت ہو سکتے ہیں۔
خبر رساں ادارے کے مطابق میڈیا سے گفتگو میں امریکی صدر ٹرمپ نے امریکہ میں کورونا وائرس کے باعث 2 لاکھ 40 ہزار کے قریب ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ امریکی صدر کا کہنا تھا کہ کورونا اس وقت زندگی اور موت کا معاملہ ہے، ہم زیادہ سے زیادہ وینٹیلیٹرز بنانے پر توجہ دے رہے ہیں۔
امریکی صدر نے امریکی شہریوں کو دردناک 2 ہفتوں کے لیے تیار رہنے کا کہا ہے۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس وباء کی صورت اختیار کر چکا ہے، شہری تمام قسم کے حفاظتی اقدامات کو ضروری بنائیں۔ واض رہے کہ امریکہ میں ایک ہی دن میں کورونا سے 865 افراد کے ہلاک ہونے کے بعد امریکہ ہلاکتوں کی مجموعی تعداد چین اور فرانس سے بھی زیادہ ہو گئی۔ امریکہ میں ایک ہی دن میں 8 سو 65 افراد کورونا کا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں