کورونا وائرس؛ نوجوان ہنگامی حالات میں مدد کے لئے تیار رہیں، وزیراعظم 49

کورونا وائرس؛ نوجوان ہنگامی حالات میں مدد کے لئے تیار رہیں، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے ملک کے نوجوانوں سے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی صورتحال میں نوجوان ہنگامی حالات میں مدد کے لئے تیار رہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے معاون خصوصی برائے امور نوجوان عثمان ڈار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو افراتفری کی صورت حال سے بچانے کے لئے پیشگی اقدامات ضروری ہیں، نوجوان ہنگامی حالات میں مدد کے لئے تیار رہیں۔

عمران خان نے کہا کہ امید ہے نوجوان قومی فریضہ سمجھتے ہوئے اپنا بہترین کردار ادا کریں گے، چین میں بھی لاک ڈاوٴن کے دوران نوجوانوں نے ہی ذمہ داری سے فوڈ سپلائی بحال رکھی تھی۔
معاون خصوصی برائے امور نوجوان عثمان ڈار پرائم منسٹر کورونا ریلیف ٹائیگر فورس کی تشکیل کے لیے متحرک ہوگئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں