کورونا کے حوالے سے چین کے تجربے سے بھرپوراستفادہ کریں گے،فردوس عاشق 60

کورونا کے حوالے سے چین کے تجربے سے بھرپوراستفادہ کریں گے،فردوس عاشق

اسلام آباد: معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ کورونا کے حوالے سے پاکستان چینی ڈاکٹرز کے علم، تجربے اور مہارت سے بھرپور استفادہ کرے گا۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کورونا کے چیلنج سے نمٹنے کے لئے طبی سہولیات، سامان اور ڈاکٹرز بھیجنے پر عظیم دوست چین کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔
چین نے جس بہترین نظم و ضبط کے ساتھ اس وباء پر قابو پایا وہ دنیا کے لئے ایک مثال ہے۔ کورونا کے حوالے سے پاکستان چینی ڈاکٹرز کے علم، تجربے اور مہارت سے بھرپور استفادہ کرے گا۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ہر مشکل وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ نبھانا آہنی برادرز کی ایک شاندار روایت ہے۔ دونوں ممالک کے عوام کو اس مخلصانہ دوستی پر فخر ہے۔
پاکستان کی معاشی ترقی کیلئے تعاون ہو یا مسئلہ کشمیر پر ہمارے اصولی موقف کی حمایت، چین ہمیشہ پاکستان اور اس کے عوام کی توقعات پر پورا اترا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں