پنجاب بھر میں نماز باجماعت پر پابندی عائد کر دی گئی 85

پنجاب بھر میں نماز باجماعت پر پابندی عائد کر دی گئی

3سے 5 افراد نماز مسجد میں ادا کر سکیں گے ، شہری نماز پنجگانہ اورجمعہ گھر میں ادا کریں ۔ محکمہ اوقاف نے نوٹی فکیشن جاری کر دیا
پنجاب حکومت نے نماز پنجگانہ اور نماز جمعہ کے اجتماعات پر پابندی لگا دی۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ اوقاف کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ تمام شہری کورونا وائرس جیسی مہلک بیماری سے بچاؤ کیلئے اپنے گھروں میں نماز جمعہ اور پنجگانہ ادا کریں گے۔ مسجد میں صرف تین سے 5 افراد نماز ادا کر سکیں گے ۔
جن میں خطیب ، امام ، موذن اور خدمت گار شامل ہونگے۔ جاری نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ باجماعت نماز پر پابندی لگانے کا فیصلہ کورونا وائر س کے روک تھام کئے لئے کیا گیا ۔ حکومت کی جانب سے تمام افراد کو گھروں میں نماز جمعہ ادا کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں