کورونا وائرس: سعودی عرب میں بھی 21 دن کےلیے رات کا کرفیو نافذ 36

کورونا وائرس: سعودی عرب میں بھی 21 دن کےلیے رات کا کرفیو نافذ

ریاض: اردو زبان میں سعودی عرب کے سرکاری اخبار ’’اردو نیوز‘‘ کے مطابق، سعودی حکومت نے ملک بھر میں 21 روزہ کرفیو کا اعلان کردیا ہے جو آج یعنی 23 مارچ سے 12 اپریل تک جاری رہے گا جبکہ کرفیو کا دورانیہ شام 7 بجے سے لے کر صبح 6 بجے تک ہوگا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سعودی عرب میں کورونا وائرس کے مزید 119 متاثرین سامنے آئے ہیں جس کے بعد وہاں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 511 ہوگئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں