کورونا وبا؛ قومی ایئرلائن نے تمام بین الاقوامی پروازیں منسوخ کردیں 145

کورونا وبا؛ قومی ایئرلائن نے تمام بین الاقوامی پروازیں منسوخ کردیں

کراچی: کورونا وائرس کے پیش نظرقومی ایئرلائن پی آئی اے نے تمام بین الاقوامی پروازیں منسوخ کردیں ہیں۔

ترجمان قومی ایئرلائن عبداللہ خان کے مطابق حکومتِ پاکستان کی ہدایت پرکورونا کے پھیلاؤکوروکنے کے لیے پی آئی اے نے تمام بین الاقوامی پروازیں منسوخ کردیں۔ پابندی کا اطلاق آج رات 8 بجے سے 28 مارچ تک ہوگا۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق مسافروں کو پیش آنے والی دشواریوں کیلئے معذرت خواہ ہیں لیکن پرہیز علاج سے بہتر ہے، مزید معلومات اوربکنگ کی تبدیلی کیلئے پی آئی اے کال سینٹرسے رابطہ کریں۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: کورونا وبا؛ ملک بھر سے مزید 34 نئے کیسز سامنے آگئے

واضح رہے کہ ملک بھرمیں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 495 ہوگئی، جن میں سے 3 جاں بحق اور5 مریض صحت یاب ہوگئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں