عالمی دواساز کمپنیاں کورونا وائرس ویکسین کی 18 ماہ میں دستیابی کیلیے پُرامید 69

عالمی دواساز کمپنیاں کورونا وائرس ویکسین کی 18 ماہ میں دستیابی کیلیے پُرامید

جنیوا: عالمی دوا ساز کمپنیوں کے مالکان اور ماہرین 12 سے 18 ماہ کے دوران کورونا وائرس کی ویکسین کی تیاری اور مارکیٹ میں دستیابی کے لیے پُر امید ہیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق انٹرنیشنل فیڈریشن آف فارماسیوٹیکل مینوفیکچررز اینڈ ایسوسی ایشن (IFPMA) اور دواساز کمپنیوں کے سربراہان نے جنیوا میں ورچوئل پریس کانفرنس میں بتایا کہ کورونا ویکسین کے ابتدائی تجربات کے حوصلہ افزا نتائج سامنے آئے ہیں، تاہم انسانوں پر آزمائش میں وقت درکار ہوگا۔

آئی ایف پی ایم اے کے صدر ڈیوڈ رکس نے وائرس پر قابو پانے کی یقین دہانی کے ساتھ 12 سے 18 ماہ کے دوران ویکسین کی تیاری اور مارکیٹ میں دستیابی کا دعویٰ کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جلد دستیابی کے لیے ہم ویکسین کے معیار پر سمجھوتہ نہیں کرسکتے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں