سکھر قرنطینہ سینٹر میں 100 سے زائد زائرین وارڈ توڑ کر باہر آگئے ، کورونا وائرس کے متاثرہ افراد بھی شامل 54

سکھر قرنطینہ سینٹر میں 100 سے زائد زائرین وارڈ توڑ کر باہر آگئے ، کورونا وائرس کے متاثرہ افراد بھی شامل

زائرین کو ایک واٹس ایپ وائس نوٹ موصول ہوا تھا جس میں بتایا گیا تھا کہ ان کا کھانا ساڑھے 12 بجے سے آیاہوا ہے لیکن حکومت کی وجہ سے اسے اندر جانے کی اجازت نہیں دی جا رہی، مقامی ذرائع
سکھر میں موجود قرنطینہ سینٹر میں100 سے زیادہ زائرین وارڈ سے باہر آ گئے ہیں اور ان کی جانب سے احتجاج کیا جا رہا ہے۔تفصیلات کے مطابق ان میں کچھ کورونا وائرس سے متاثرہ افراد بھی شامل ہیں۔زائرین نے کھانا نہ ملنے کی وجہ سے باہر آنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے بعد قرنطینہ سینٹر میں ہنگامی صورتحال پیدا ہو گئی تھی۔


مقامی ذرائع کے مطابق زائرین کو ایک واٹس ایپ وائس نوٹ موصول ہوا تھا جس میں بتایا گیا تھا کہ ان کا کھانا ساڑھے 12 بجے سے آیاہوا ہے لیکن حکومت کی وجہ سے اسے اندر جانے کی اجازت نہیں دی جا رہی۔یہ اطلاع ملتے ہی زائرین کی جانب سے واویلہ مچایا گیا اور فوراََ وارڈ کو خالی کر دیا گیا ۔ قرنطینہ سینٹر سکھر کی لیبر کالونی میں موجود ہے۔
واقعے کی اطلاعات ملتے ہی پولیس اور رینجرز نے علاقے کو اپنی حدود میں لے لیا ہے جس کے بعد معاملات کو کنٹرول میں کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں