سعودی عرب کا مقامی پروازیں، بسیں، ٹیکسی سروس اور ٹرینیں بند کرنے کا اعلان 85

سعودی عرب کا مقامی پروازیں، بسیں، ٹیکسی سروس اور ٹرینیں بند کرنے کا اعلان

کورونا وائرس کی عالمی وباء کے خلاف مہم کے پیش نظر سعودی عرب میں ہفتے کے روز سے نئی سفری پابندیوں کا اطلاق ہوگا۔ سعودی وزارت داخلہ
سعودی عرب کا مقامی پروازیں، بسیں، ٹیکسی سروس اور ٹرینیں بند کرنے کا فیصلہ۔ کورونا وائرس کی عالمی وباء کے خلاف مہم کے پیش نظر سعودی عرب میں ہفتے کے روز سے ذرائع آمد و رفت بند کر دیے جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق سعودی حکام نے ہفتے کے روز سے ملک کے اندر تمام قسم کے عوامی آمد و رفت کے ذرائع بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سعودی عرب کی وزارت داخلہ کی جانب سے ذرائع آمد و رفت پر پابندی کا اطلاق ہفتے کے دن سے ہوگا جس کا دورانیہ 14 روز بتایا گیا ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق کورونا وائرس کی عالمی وباء کی روک تھام کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات کے سلسلے میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ سعودی وزارت داخلہ نے ملک میں تمام قسم کی پروازیں، بسیں، ٹیکسی سروس اور ٹرینیں بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں