کورونا وائرس کا خطرہ، پاکستان ریلوے کا 8 ٹرینیں بند کرنے کا فیصلہ 35

کورونا وائرس کا خطرہ، پاکستان ریلوے کا 8 ٹرینیں بند کرنے کا فیصلہ

بندش کا فیصلہ سندھ حکومت کی درخواست پر کیا جا رہا ہے، 25 مارچ کے بعد کراچی جانے والی 6 سے 8 ٹرینیں بند کر دی جائیں گی، وفاقی وزیر ریلوے
کورونا وائرس کے برھتے ہوئے خطرا ت کو مدنظر رکھتے ہوئے پاکستان ریلوے کی جانب سے 8 ٹرینیں بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اسی پر بات کرتے وفاقی وزیر برائے ریلوے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ہم نے یہ فیصلہ سندھ حکومت کی درخواست کے بعد لیا ہے۔
25 مارچ کے بعد کراچی جانے والی تمام 6 سے 8 ٹرینوں کو بند کر دیا جائے گا۔
شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ جن افراد نے ٹیکٹ خرید لئے ہوئے ہیں، ان کے جانے کے لئے کوئی متبادل انتظامات کئے جائیں گے
اور صورتحال بہتر ہونے کے بعد یکم اپریل کو مستقبل کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا۔
کورونا وائرس نے دنیا بھر میں تباہی مچانے کے بعد اب پاکستان میں اپنے قدم جما لئے ہیں جس کے بعد ابھی تک پاکستان میں ابھی تک311 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے جبکہ دو افراد مہلک وائرس کا شکار ہو کر ہلاک ہو گئے ہیں۔
کورونا وائرس سے بچنے کے لئے حکومت کی جانب سے ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے کہ کسی طرح ملک میں وائرس کو پھیلنے سے بچایا جا سکے ۔
انہی خطرات کو مدنظر رکھتے ہوئے سندھ حکومت کی جانب سے محکمہ ریلوے کو درخواست کی گئی تھی کہ کراچی جانے والی ٹرینوں کو بند کر دیا جائے۔درخواست کے بعد اب وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ 25 مارچ سے کراچی جانے والی 6 سے 8 ٹرینوں کو بند کر دیا جائے گا۔
خیال رہے کہ کورونا وائرس نے دنیا بھر میں اب تک 2 لاکھ 19 ہزا ر افراد کو متاثر کر دیا ہے جبکہ 8 ہزار سے زیادہ افراد اس کی وجہ سے ہلاک ہو چکے ہیں۔عالمی ادارہ صحت کی جانب سے بھی اس حوالے سے میڈیکل ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے ہر ملک کو حفاظتی اقدامات اپنانے کا کہا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں