مفت راشن کی تقسیم کا فیصلہ 49

کورونا وائرس؛ سندھ حکومت کا ہزاروں خاندانوں میں مفت راشن کی تقسیم کا فیصلہ

کراچی: کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر سندھ حکومت نے خشک راشن خریدنے اورتقسیم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق کورونا وائرس کے پیش نظر سندھ حکومت نے خشک راشن خریدنے اورتقسیم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ حکام کے مطابق پہلے مرحلے میں 60 ہزارراشن بیگز خریدنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، راشن بیگز پی ڈی ایم اے کے ذریعے تقسیم کیے جائیں گے جب کہ پی ڈی ایم اے سندھ نے ہنگامی بنیادوں پرراشن بیگز خریدنے کی تیاری شروع کردی ہے۔

دوسری جانب تین روز میں فروخت کنندگان سے راشن بیگز کے لیے پیشکش طلب کرلی ہیں۔ راشن بیگ میں آٹا، چاول، دالیں، خشک دودھ، لوبیا، سفید چنا اور کالی مرچ شامل ہوں گی۔
واضح رہے کہ ملک بھرمیں کورونا وائرس کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد میں بتدریج اضافہ دیکھا جارہا ہے جب کہ سندھ اور پنجاب میں نئے کیسزکی تصدیق کے بعد ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد بڑھ کر 237 ہوگئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں