کورونا وائرس، پاکستان میں تشخیصی کٹ کی تیاری شروع 102

کورونا وائرس، پاکستان میں تشخیصی کٹ کی تیاری شروع

کراچی: جامعہ کراچی کے سائنسدانوں نے کورونا وائرس کو تشخیص کرنے والی کٹ کی تیاری شروع کردی ہے۔

جامعہ کراچی کے آئی سی سی بی ایس کے تحت قائم نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف وائرلوجی پاکستان کاوہ پہلاریسرچ ادارہ ہے جوملک میں کورونا وائرس کی ڈائگنوسٹک کٹ تیارکررہاہے۔ یہ کٹ چینی سائنسدانوں کے تعاون سے تیارکی جارہی ہے اورڈائگنوسٹک کٹ کی تیاری میں اہم پیش رفت کرتے ہوئے متعلقہ سائنسدانوں نے پہلے مرحلے میں کورونا وائرس کا ’’پوزیٹیووکنٹرول‘‘ حاصل کرلیاہے، جامعہ کراچی کیآئی سی سی بی ایس کے ڈائریکٹرپروفیسرڈاکٹراقبال چوہدری نے ’’ایکسپریس‘‘سے خصوصی گفتگومیں کٹ کی تیاری کی تصدیق کی ہے۔

اس موقع پر کورونا وائرس کی ڈائگنوسٹک کٹ کی تیاری کے منصوبے پرکام کرنے والے پاکستانی سائنسدان ڈاکٹر محمد عمار اطہر نے ’’ایکسپریس‘‘ کو بتایا کہ COVID-19 کی کٹ کی تیاری کے سلسلے میں ہم نے دوبنیادی اہداف طے کیے ہیں، پہلابنیادی ہدف یہ ہے کہ ہم early diagnostic kitتیارکریں جووائرس کی جسم میں کم سے کم مقدارکی تشخیص low limit of detectionبھی کرسکے جبکہ دوسرابڑاہدف درآمد شدہ کٹ کے مقابلے میں کم قیمت کٹ اورایک ہی کٹ میں کیس کی زیادہ تعدادکی تشخیص شامل ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں