صدرمملکت اوروزیرخارجہ چین روانہ، مفاہمتی یادداشتوں پردستخط متوقع 112

صدرمملکت اوروزیرخارجہ چین روانہ، مفاہمتی یادداشتوں پردستخط متوقع

اسلام آباد: چینی ہم منصب شی جن پنگ کی دعوت پرصدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی اوروزیرخارجہ شاہ محمود قریشی چین روانہ ہوگئے ہیں۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق چینی ہم منصب شی جن پنگ کی دعوت پرصدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی اوروزیرخارجہ شاہ محمود قریشی خصوصی طیارے پرچین روانہ ہوگئے۔ وفاقی وزیرمنصوبہ بندی اسد عمر بھی ان کے ہمراہ ہیں۔

صدرمملکت اپنے ہم منصب سمیت چینی قیادت سے ملاقات کریں گے اوردورے کے دوران کئی مفاہمتی یادداشتوں پردستخط متوقع ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں