سندھ میں کورونا کے 50 کیسزسامنے آگئے، تعداد 94 ہوگئی 43

سندھ میں کورونا کے 50 کیسزسامنے آگئے، تعداد 94 ہوگئی

کراچی: کورونا وائرس کے مزید 50 مریض سامنے آگئے جس کے بعد ملک میں کورونا وائرس کے کیسزکی تعداد 94 ہوگئی ہے۔

سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے ٹوئٹ کرتے ہوئے بتایا کہ سندھ میں ایران سے تفتان بارڈرسے سکھر آنے والے 50 افراد میں کورونا وائرس کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں جس کے بعد ملک میں مجموعی کیسزکی تعداد 94 ہوگئی ہے۔

مرتضیٰ وہاب کے مطابق سندھ میں کورونا کیسزکے مجموعی تعداد 76 ہوگئی ہے، جن میں سے 25 کا تعلق کراچی، ایک حیدرآباد سے جبکہ 50 کیسزتفتان بارڈرسے آنے والے افراد میں رپورٹ ہوئے ہیں۔ کورونا سے متاثرہونے والے 2 افراد اب تک صحتیاب ہوچکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں