احد رضامیر کے نکاح کی ویڈیو وائرل، ساتھی فنکاروں کے مبارکباد کے پیغامات 137

احد رضامیر کے نکاح کی ویڈیو وائرل، ساتھی فنکاروں کے مبارکباد کے پیغامات

بو ظہبی: ڈراما سیریل ’’یقین کا سفر‘‘ کی خوبصورت جوڑی احد رضا میر اور سجل علی حقیقی زندگی میں ایک ہوگئے دونوں کو ساتھی فنکاروں اور مداحوں کی جانب سے نئی زندگی کی ڈھیروں مبارکباد دی جارہی ہے۔

احد اور سجل کی شادی کی تقریب ابوظہبی کے خوبصورت ضیا نورائی جزیرے پر ہوئی جہاں دونوں کے گھروالوں اورقریبی افراد نے شرکت کی۔

احد اور سجل کی شادی کی تصاویر اورویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔ سجل علی سرخ رنگ کے عروسی لباس میں نہایت خوبصورت لگ رہی ہیں جب کہ احد رضامیر بھی کریم رنگ کی شیروانی میں کسی شہزادے سے کم نہیں لگ رہے۔
حد اور سجل کی شادی کی تصاویر اور ویڈیوز کو بڑی تعداد میں سوشل میڈیا پر شیئر کرایا جارہاہے جب کہ نکاح کی ایک ویڈیو تو تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس میں نکاح خواں غلطی سے احد رضامیر کے بجائے احمد رضامیر کہہ دیتے ہیں اور ایک پل کے لیے دولہا بھی حیران رہ جاتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں