کورونا وائرس؛ سندھ حکومت کا تعلیمی ادارے 31 مئی تک بند رکھنے کا اعلان 46

کورونا وائرس؛ سندھ حکومت کا تعلیمی ادارے 31 مئی تک بند رکھنے کا اعلان

کراچی: حکومت سندھ نے کورونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر تعلیمی ادارے 31 مئی تک بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت کوروناوائرس کی صورتحال پر سندھ کابینہ کا غیر معمولی اجلاس ہوا، اجلاس میں تعلیمی ادارے 31 مئی 2020 تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔

ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق اجلاس میں تعلیمی اداروں میں طویل چھٹیاں کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور اعلان کیا گیا کہ تعلیمی ادارے اب یکم جون سے کھلیں گے، جب کہ یہ تعطیلات گرمیوں کی چھٹیاں تصور ہوں گی، فیصلہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر کیا گیا۔

دوسری جانب صوبائی وزیرتعلیم سعید غنی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں اعلان کیا ہے کہ تعلیمی ادارے گرمیوں کی تعطیلات کے بعد یکم جون 2020 کو دوبارہ کھلیں گے، جب کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خدشے کے پیش نظر نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات بھی منسوخ کر دیئے گئے ہیں، اس سے پہلے نویں اوردسویں جماعت کے امتحانات 16 مارچ سے شروع ہونے تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں