پی سی بی نے پاکستان سپر لیگ ختم کردی 62

پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل فائیو کے شیڈول میں تبدیلی کردی

کراچی: پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل فائیو کے شیڈول میں تبدیلی کرتے ہوئے ایونٹ کے پلے آف میچز کو سیمی فائنل اور فائنل میں تبدیل کردیا ہے۔
پی سی بی کی جانب سے کیے گئے فیصلے کے مطابق نئے شیڈول میں دونوں سیمی فائنلز 17 مارچ کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے۔ پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن پر موجود ٹیم اب ایونٹ کی چوتھی بہترین ٹیم سے دوپہر 2 بجے پہلے سیمی فائنل میں مدمقابل آئے گی۔ پوائنٹس ٹیبل پر دوسری اور تیسری پوزیشنز پر موجود ٹیموں کے درمیان مقابلہ شام 7 بجے شروع ہوگا۔

ایونٹ کا فائنل 18 مارچ بروزبدھ کو شام 7 بجے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں شروع ہوگا۔ شیڈول میں تبدیلی تمام ٹیموں کے مالکان کی رضامندی سے کی گئی ہے۔
پی ایس ایل کا نیا شیڈول
13 مارچ؛ پشاور زلمی بمقابلہ ملتان سلطانز بمقام نیشنل اسٹیڈیم کراچی بوقت 8 بجے

14 مارچ؛ کراچی کنگز بمقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ بمقام نیشنل اسٹیڈیم کراچی بوقت شام 7 بجے

15 مارچ؛ ملتان سلطانز بمقابلہ لاہور قلندرز بمقام قذافی اسٹیڈیم لاہوربوقت دوپہر 2 بجے

16 مارچ؛ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بمقابلہ کراچی کنگز بمقام نیشنل اسٹیڈیم کراچی بوقت شام 7 بجے

17 مارچ؛ پہلا سیمی فائنل (1 بمقابلہ 4) بوقت دوپہر 2 بجے بمقام قذافی اسٹیڈیم لاہور

17 مارچ؛ دوسرا سیمی فائنل (2 بمقابلہ 3)بوقت شام 7 بجے بمقام قذافی اسٹیڈیم لاہور

18 مارچ؛ فائنل بوقت شام 7 بجے بمقام قذافی اسٹیڈیم لاہور

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں