بھارت میں کورونا وائرس سے پہلی ہلاکت، تعلیمی ادارے بند 50

بھارت میں کورونا وائرس سے پہلی ہلاکت، تعلیمی ادارے بند

اسلام آباد: بھارت میں کورونا وائرس سے پہلا شخص ہلاک ہوگیا جس کے بعد دہلی میں تعلیمی ادارے بند کردیے گئے ہیں۔

کورونا وائرس نے دنیا بھر میں پنجے گاڑ لیے اور 127 ممالک کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ بھارت میں کوروناوائرس سےمتاثرہ کیسز کی تعداد74 ہوگئی ہے اور ایک ہلاکت رپورٹ ہوئی ہے جس کے بعد دارالحکومت نئی دہلی میں کوروناوائرس وبا قراردے دی گئی۔ بھارتی حکام کی جانب سے نئی دہلی میں تمام اسکول،کالج،سنیما،سوئمنگ پولز31مارچ تک بندکرنےکااعلان کردیا گیا ہے۔

حکام نے نئی دہلی میں عوام کواجتماعات سےدوررہنےکی ہدایات جاری کرنے کے ساتھ ممبئی میں تمام پبلک ایونٹس پر پابندی عائد کردی ہے۔ دیگر ریاستوں چھتیس گڑھ،منی پور،اترکھنڈ میں بھی اسکول کالج 31مارچ تک بندکردیےگئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں