پی ایس ایل 5؛ آج لاہور قلندرز اور کراچی کنگز ٹکرائیں گے۔ 40

پی ایس ایل 5؛ آج لاہور قلندرز اور کراچی کنگز ٹکرائیں گے۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے شائقین سے اپیل

کراچی: پی ایس ایل 5 کا 26 واں ٹاکرا آج شام 7 بجے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہوگا آج لاہور قلندرز اور کراچی کنگز ایک دوسرے سے ٹکرائیں گے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور قلندرز اور کراچی کنگز لیگ میں دوسری مرتبہ آمنے سامنے ہوں گے۔ اس سے قبل قذافی اسٹیڈیم میں ہونے والے پہلے ٹاکرے میں لاہور نے کراچی کو شکست دی تھی۔

نیشنل اسٹیڈیم میں تیاریاں مکمل اور سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے شائقین کومشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ نزلہ اوربخارمیں مبتلا افراد میچ دیکھنے اسٹیڈیم نہ جائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں