ایران اور چین کا سفر کرنیوالوں پر میچ دیکھنے پر پابندی 159

ایران اور چین کا سفر کرنیوالوں پر میچ دیکھنے پر پابندی

ایران اور چین کا سفر کرنیوالے میچ دیکھنے آئے تو کارروائی ہوسکتی ہے، ناصر حسین شاہ
کراچی: وزیرِ اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ ایران اور چین کا سفر کرنے والے میچ دیکھنے آئے تو کارروائی ہو سکتی ہے۔

سی ایم ہاؤس میں کورونا وائرس کے حوالے سے ٹاسک فورس کے اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے وزیراطلاعات ناصر حسین شاہ نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ کے میچز ہوں گے مگر احتیاط ضروری ہے، بیرونِ ممالک سے آنے والے افراد کو تجویز ہے کہ میچ دیکھنے نہ جائیں جب کہ اسٹیڈیم میں حفاظتی انتظامات ہوں گے۔

ناصر حسین شاہ نے کہا کہ ایران اور چین کا سفر کرنے والے میچ دیکھنے آئے تو کارروائی ہو سکتی ہے، جن لوگوں کی ایک ماہ کی ٹریول ہسٹری ہے وہ پی ایس ایل میچ دیکھنے نہ جائیں تو بہتر ہے جب کہ نزلہ اور بخار کے شکار افراد بھی اسٹیڈیم نہ جائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں