قوم کو مبارک ہو (ن) لیگ کے اندر بھی تبدیلی آرہی ہے، فردوس عاشق اعوان 50

قوم کو مبارک ہو (ن) لیگ کے اندر بھی تبدیلی آرہی ہے، فردوس عاشق اعوان

اسلام آباد: معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ قوم کو مبارک ہو کہ (ن) لیگ کے اندر بھی تبدیلی آرہی ہے۔

اپنی ٹوئٹ میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ آج خود (ن) لیگ کے اندر سے مطالبہ ہورہا ہے کہ قائد حزب اختلاف کو وطن واپس لاؤ۔ وزیراعظم عمران خان کا بیانیہ (ن) لیگ نے بھی اپنالیا ہے۔

معاون خصوصی نے کہا کہ قوم کو مبارک ہو۔ (ن) لیگ کے اندر بھی تبدیلی آرہی ہے جو وزیراعظم عمران خان کی سیاسی محنت کی جیت ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں شدید گرما گرمی ہوئی تھی، ارکان پارلیمنٹ نے پارٹی قیادت سے مطالبہ کیا تھا کہ شہباز شریف کو وطن واپس آنا چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں