چینی بحران: تحقیقاتی رپورٹ جمع کروانے کیلئے ایک ہفتے کی مہلت 55

چینی بحران: تحقیقاتی رپورٹ جمع کروانے کیلئے ایک ہفتے کی مہلت

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے چینی بحران پر حتمی تحقیقاتی رپورٹ جمع نہ کروانے پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں معاشی و سیاسی صورت حال سمیت 11 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا۔عمران خان نے چینی بحران پر حتمی تحقیقاتی رپورٹ جمع نہ کروانے پر اظہار برہمی کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو رپورٹ جمع کرانے کےلیے 1 ہفتے کی ڈیڈ لائن دے دی۔
وزیراعظم نے مہنگائی میں مزید کمی کے لئے اقدامات تیز کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ وفاقی کابینہ ارکان مہنگائی میں مزید کمی کے لئے اقدامات پر خصوصی توجہ دیں۔

کابینہ نے یوٹیلٹی اسٹورز کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں توسیع کرتے ہوئے 3 پرائیویٹ ممبرز کو شامل کرنے کی منظوری دے دی۔کابینہ نے حفاظتی آلات کی برآمد پر پابندی کی منظوری دے دی اور ای سی سی اجلاس میں ہونے والے فیصلوں کی بھی توثیق کردی تاہم بھارت سے کیڑے مار ادویات کی درآمد کی سمری موخر کردی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں