عالمی چیمپئن انگلینڈ کے دورہ پاکستان کی خوشخبری سنا دی گئی 171

عالمی چیمپئن انگلینڈ کے دورہ پاکستان کی خوشخبری سنا دی گئی

پاکستان میں سکیورٹی کی صورتحال بہتر ہے،بہت جلد انگلش کرکٹ ٹیم پاکستان کا دورہ کریگی: برطانوی ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسٹین
کرکٹ شائقین کے لئے بڑی خبر، جلد انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی-تفصیلات کے مطابق پاکستان میں برطانیہ کے ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسٹین نے پاکستانی کرکٹ شائقین کو خوش خبری سنا دی، انکا کہنا ہے کہ پاکستان میں سکیورٹی کی صورت حال بہتر ہے بہت جلد انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مانچسٹر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، پاکستانی میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسٹین ٹرنر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سکیورٹی صورتحال بہتر ہے۔
ڈاکٹر کرسٹین ٹرنر نے کہا کہ یورپی یونین سے انخلا کے بعد برطانیہ کو مزید ٹریڈ پارٹرز کی ضرورت ہے، پاکستان برطانیہ کے ٹاپ 3 ٹریڈ ممالک میں سے ہے، دونوں ممالک میں اس وقت 3.3 بلین پاؤنڈز کی تجارت ہے۔
ہائی کمشنرکرسٹین ٹرنر کا کہنا تھا کہ برطانیہ نے پوائنٹس پالیسی متعارف کی ہے، پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تجارت کا حجم دوگنا کریں گے کیوں کہ برطانیہ میں ہر سال 4 لاکھ پاکستانی سیاح آتے ہیں۔

برطانوی کرکٹ ٹیم نے آخری دورہ 2005ء میں اینڈریو سٹراس کی قیادت میں کیا تھا جس میں اسے ٹیسٹ سیریز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ اس سیریز کے بعد انگلینڈ کی کرکٹ سیریز عرب امارات میں کھیلی جاتی رہی ہیں۔یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم رواں سال جولائی میں انگلینڈ کا دورہ کرے گی جہاں پر وہ میزبان ٹیم کے خلاف تین ٹیسٹ اور تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کھیلے گی۔
انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی)نے رواں سال پاکستان کے خلاف مجوزہ سیریز کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے جس کے تحت آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے سلسلے میں دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچز کھیلے جائیں گے، دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 30 جولائی سے 3 اگست تک لارڈز، دوسرا ٹیسٹ میچ 7سے 11اگست تک اولڈ ٹریفورڈ جب کہ تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 20 سے 24 اگست تک ٹرینٹ برج میں کھیلا جائے گا۔اس کے بعد دونوں ٹیمیں تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز میں آمنے سامنے ہوں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں