خراب موسم کے باعث وزیراعظم عمران خان کا دورہ کراچی ملتوی 140

خراب موسم کے باعث وزیراعظم عمران خان کا دورہ کراچی ملتوی

کراچی: وفاقی دارالحکومت میں خراب موسم کے باعث وزیراعظم عمران خان کا دورہ کراچی ملتوی ہوگیا ہے۔
وزیر اعظم عمران خان کو آج ایک روزہ دورے پر کراچی آنا تھا تاہم موسم خراب ہونے کی وجہ سے ان کا دورہ کراچی ملتوی کردیا گیا ہے۔

اپنے دورے کے دوران وزیر اعظم کو کراچی میں وفاق کی جانب سے مختص فنڈز سے مکمل کئے گئے ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کرنا تھا۔ جن میں سخی حسن ، فائیو اسٹار اور کے ڈی اے فلائی اوورز ، نشتر روڈ کی تزئین و آرائش اور منگھوپیر روڈ بحالی کے منصوبے شامل ہیں۔
اس کے علاوہ وزیر اعظم کی سربراہی میں کراچی میں اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت بھی کرنا تھی جس میں وفاق کے فنڈز سے تعمیر ہونے والے ترقیاتی منصوبے اور عوامی فلاحی اسکیموں میں پیش رفت کا جائزہ لیا جانا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں