امریکہ میں کورونا وائرس سے متاثرہ مزید 2 افراد چل بسے 149

امریکہ میں کورونا وائرس سے متاثرہ مزید 2 افراد چل بسے

امریکی ریاست فلوریڈا کے محکمہ صحت کے مطابق کورونا وائرس کا شکار 2 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ خبر ایجنسی
امریکہ میں کورونا وائرس سے متاثرہ مزید 2 افراد چل بسے۔ امریکی ریاست فلوریڈا کے محکمہ صحت کے مطابق کورونا وائرس کا شکار 2 مزید افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست فلوریڈا میں کورونا وائرس سے متاثر مزید دو افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔


ہ کورونا وائرس سے مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 3045 تک پہنچ چکی ہے جب کہ 98 ہزار 710 افراد متاثر ہیں۔ کورونا وائرس سے متاثرہ ممالک کی تعداد بھی 80 تک پہنچ گئی ہے۔

اٹلی میں 147، امریکہ میں 14 افراد ہلاک، اور ایران میں147 افراد اس وائرس سے ہلاک ہو چکے ہیں۔ پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد چھ ہو گئی ہے، جس میں سے ایک مریض کے متعلق بتایا جا رہا ہے کہ وہ صحت یاب ہو چکا ہے اور جلد ڈسچارج ہو جائے گا۔ ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا ہے کہ کوئٹہ، ملتان اور شوکت خانم اسپتال میں کورونا وائرس کی تشخیص کے لیے کٹس فراہم کردی ہیں۔
کورونا وائرس کے باعث سعودی عرب نے دیگر ممالک کے عمرہ زائرین پر پابندی کے بعد اب اپنے شہریوں کی عمرہ ادائیگی پربھی عارضی طور پر پابندی لگائی ہے۔ سعودی حکام کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ وائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام کے لیے سعودی شہریوں اورغیر ملکیوں کے عمرہ کرنے سمیت مسجد نبویﷺ آمد پربھی پابندی لگائی گئی ہے۔ اعلامیے کے مطابق مقامی افراد پرپابندی عارضی طورپرلگائی گئی ہے جو صورتحال میں بہتری آنے پر ہٹا دی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں